اداکارہ عرفی جاوید نے پھر اپنے لک سے چونکایا، فینس کررہے ہیں جم کر تعریف
گنیش اتسور کے موقع پر بی ٹاون کے کئی سلیبریٹیز ممبئی کے لال باغچہ راجا کے درشن کیلئے پہنچے۔
اب اداکارہ سے فیشنسٹا بنی عرفی جاوید بھی وہاں پہنچی ہیں ۔
عرفی جاوید اپنے فیشن اسٹیٹمنٹ کو لے کر آئے دن لائم لائٹ میں رہتی ہیں ۔
حال ہی میں اداکارہ سدھی ونائک پہنچی تھیں اور اب اس کے بعد لال باغچہ راجا کا آشیرواد لیتی نظر آئیں ۔
اس دوران اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے انوکھے اسٹائل سے ایک مرتبہ پھر سبھی کو حیران کردیا ۔
وہ بے بی پنک کلر کے سوٹ میں نظر آئیں ۔
عرفی جاوید ہمیشہ اپنے لک سے لوگوں کا دھیان کھینچتی رہتی ہیں ۔
خواہ بولڈ ہو یا پھر روایتی، عرفی بخوبی جانتی ہیں کہ انہیں اپنے ہر لک میں منفرد کیسے نظر آنا ہے ۔
اداکارہ نے دوپٹہ سے لمبا گھونگھٹ اوڑھ رکھا تھا ۔ گلاسی میک اپ اور ہیئر بن میں عرفی جاوید کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔