بل گیٹس نے اننت امبانی ۔ رادھیکا مرچنٹ کو دی مبارکباد

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں ملک اور دنیا کی کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔

بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک کے ستاروں نے پری ویڈنگ فنکشن میں رنگ بکھیرے۔

اس کے ساتھ ہی مارک زکربرگ اور بل گیٹس سمیت دنیا کی کئی امیر شخصیات نے شرکت کی۔

مائیکروسافٹ کمپنی کے سابق سی ای او بل گیٹس اس پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کر کے کافی خوش نظر آئے۔

انہوں نے ایک تصویر شیئر بھی ہے۔

اس تصویر میں بل گیٹس انفوسس کے نان ایگزیکٹیو چیئرمین نندن نیلے کنی کے ساتھ تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔

بل گیٹس نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پہلی بار ہندوستان میں کسی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔

اس کے لیے اننت اور رادھیکا کو بھی مبارکباد دی ہے۔