والٹ ڈزنی کمپنی اور ریلائنس انڈسٹریز نے بدھ کو ہندوستان میں اپنے میڈیا آپریشنز کے انضمام کا اعلان کرکے 70,000 کروڑ روپے کی ایک بڑی کمپنی بنانے کا اعلان کیا ۔
اس سلسلے میں ڈزنی اور ریلائنس ایک پابند معاہدے پر دستخط کریں گے۔ کمپنیوں نے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ ادارے میں ریلائنس اور اس کی ذیلی کمپنیوں کی حصہ داری 63.16 فیصد ہوگی۔
دوسری طرف ڈزنی باقی کے پاس 36.84 فیصد حصہ داری رہے گی ۔
ریلائنس نے اپنے OTT کاروبار کو بڑھانے کے لئے مشترکہ منصوبے میں تقریباً 11,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی مشترکہ کمپنی کی چیئرپرسن بنیں گی جبکہ ادے شنکر وائس چیئرپرسن ہوں گے۔
سودہ کامیاب ہونے کے بعد بنی کمپنی ہندوستانی میڈیا اور تفریحی شعبے میں سب سے بڑی کمپنی ہوگی۔
اس کے متعدد زبانوں میں 100 سے زیادہ چینلز، دو بڑے OTT پلیٹ فارمز اور ملک بھر میں 75 کروڑ ناظرین ہوں گے۔
کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ “معاہدے کے تحت Viacom18 کے میڈیا وینچرز کو Star India میں عدالت سے منظور شدہ انتظامات کے ذریعے ضم کر دیا جائے گا۔”