چائے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مشروبات میں سے ایک ہے جبکہ لوگ سیاہ چائے، دودھ کی چائے اور سبز چائے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، کیا آپ نے نیلی چائے کے بارے میں سنا ہے؟
یہ مشروب کلیٹوریا ٹرنیٹیا پودے جسے ایشیائی کبوتر بھی کہا جاتا ہے کے پھولوں سے تیار کیا جاتا ہے اور اس کا مضبوط نیلا رنگ ہے۔
نیلی چائے مکمل طور پر جڑی بوٹیوں، قدرتی طور پر کیفین سے پاک اور سبز چائے کی طرح اینٹی آکسائیڈنٹس کا ایک ناقابل یقین ذریعہ ہے ۔
لیکن نیلی چائے کی پتی کے بجائے پھولوں سے بنی ہوتی ہے اور سبز چائے کے برعکس یہ کیفین سے پاک ہوتی ہے۔
نیلی چائے کے پانچ معروف فوائد یہ ہیں۔
ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے بلیو ٹی ایک صحت بخش مشروب ہے۔
بادام میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو یادداشت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اورنیلی چائے کے ساتھ یہ دماغ کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
نیلی چائے پینے سے آنکھوں کی صحت کو بھی فروغ مل سکتا ہے اور آنکھوں کی بیماریوں جیسے ریٹینا کو نقصان، میکیولر انحطاط، گلوکوما اور دھندلی بینائی کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔
نیلی چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس آنتوں کی صحت میں بھی مدد کرتے ہیں۔