اداکاری کے بادشاہ کہلائے جانے والے پنکج ترپاٹھی کی محبت کی کہانی

بہار کی گلیوں سے نکل کر پنکج ترپاٹھی کے لئے ممبئی پہنچنا اور یہاں آ کر ایک الگ پہچان بنانا آسان نہیں تھا۔

پنکج ترپاٹھی اکثر اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بتاتے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنی بیوی مردولا ترپاٹھی سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

ان کے اس مقام تک پہنچنے میں ان کی اہلیہ کا بھی بڑا کردار رہا ہے۔

کون بنے گا کروڑ پتی' مین  پنکج ترپاٹھی نے امیتابھ بچن سے اپنی لواسٹوری بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں ٹرین میں اوپر والی سیٹ پر بیٹھا سفر کر رہا تھا۔

اور مجھے نیچے بغل والی سیٹ پر ایک لڑکی بیٹھی ہوئی نظر آئی، جو مجھے اچھی لگ رہی تھی۔

 میں بار بار نیچے اتر کر اس سے پوچھ رہا تھا کہ کیا تمہیں کوئی پریشانی تو نہیں ہے؟

سامنے بیٹھے انکل سمجھ گئے، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ انہیں تو نہیں لیکن تمہیں کوئی پریشانی ہے۔

میں کہا کہ مجھے لڑکی اچھی لگی انکل نے کہا کہ جوڑی صحیح ہے تم دونوں کی ۔

حالانکہ بعد میں انہوں نے اپنے بغل میں بیٹھی لڑکی سے ہی شادی بھی کر لی۔