سلمان خان نے 25 سال بعد معروف ڈائریکٹر سے ہاتھ ملا لیا
سلمان خان کی ٹائیگر 3 توقعات کے مطابق نہیں چل سکی۔
بارہ دنوں کے بعد بھی فلم کا بجٹ بھی نہیں مل سکا۔
اب اداکار نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے۔
وہ جلد ہی کرن جوہر کی فلم میں نظر آئیں گے۔
زوم سے بات چیت میںسلمان خان نے خود اس بات کا انکشاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ 'دی بل' کے نام سے ایک فلم کر رہے ہیں۔
وہ 25 سال بعد کرن جوہر کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
دونوں نے 1998 میں فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق فلم میں سلمان ایک نیم فوجی افسر کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
.