عالیہ بھٹ جوائے ایوارڈز 2024 میں اعزاز پانے والی پہلی ہندوستانی اداکارہ بن گئی

اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ چند برسوں میں کئی شاندار کردار ادا کیے ہیں، جس کی وجہ سے وہ آج بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک بن گئی ہیں۔

انہیں ان کے کام کے لیے جوائے ایوارڈز 2024 میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں ہلکے پھلکے انداز میں بات کی۔

عالیہ بھٹ سعودی عرب کے شہر ریاض میں جوائے ایوارڈز 2024 میں اعزاز پانے والی پہلی ہندوستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔

تقریب میں انہیں ‘اعزازی ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔

‘اڑتا پنجاب’ کی اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ فلموں کی دیوانی ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب وہ پیدا ہوئی تھیں، تو انہیں ‘لائٹس، کیمرہ، ایکشن’ سنائی پڑا تھا۔

ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کی نمائش کرتے ہوئے عالیہ نے تقریب کے لئے ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کی اجرک پرنٹ کی ساڑی پہن رکھی تھی۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ اس ملک میں ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ ملک جو ہم سبھی کو متحد کرنے اور سنیما کے نام پر ہم سبھی کو ایک چھت کے نیچے لانے کے لیے بہت کچھ کر رہا ہے۔