اداکارہ دیا مرزا نے ریڈ گاون میں ڈھایا قہر
اداکارہ دیا مرزا نے اپنے فالوورس کو ایک پیارا سا سرپرائز دیا ہے ۔ ویلنٹائن ویک میں دیا مرزا کا ہاٹ لک سامنے آیا ہے ۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ’لا وی این روز‘ کیپشن کے ساتھ اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔
اداکارہ دیا مرزا ان تصاویر میں کسی شہزادی کی طرح نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے لال رنگ کی چمکیلی گاون پہن رکھی ہے ۔
اداکارہ دیا مرزا کا گلیمرس گاون لال رند کے شیڈ میں ہے اور اسے تیول فیبرک سے بنایا گیا ہے ۔
ان کے آوٹ فٹ کا نیک لائن کافی خوبصورت ہے ۔
اس خوبصورت ڈریس کی قیمت 1.95 لاکھ ہے ۔ ان کی یہ ڈریس ڈیزائنر روہت گاندھی اور راہل کھنہ کی الماریوں سے لی گئی ہیں ۔
سلیبریٹیز فینش اسٹائلسٹ تھیا ٹیک چندانی کی مدد سے دیا مرزا نے اپنے لک کو اسٹیٹمنٹ ایئررنگس اور کئی اسٹیکڈ انگوٹھیوں کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔
دیا کا میک اپ آرٹسٹ شردھا مشرا کی مدد سے کیا گیا ہے ۔ ریڈ ہاٹ لپسٹک، آئی شیڈو، کاجل اور ہائی لائنر سے ان کا گلیمرس لک پورا کیا گیا ہے ۔
.