اداکارہ جھانوی کپور کی ان تصاویر کو دیکھ کر بڑھ گئی فینس کے دلوں کی دھڑکنیں

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم مسٹر اینڈ مسیز ماہی کی تشہیر میں مصروف ہیں اور ہر مرتبہ وہ ایک نئے اور زبردست انداز میں نظر آرہی ہیں ۔

حال ہی میں جھانوی کپور ساڑی اور گلیمرس لک میں قہر ڈھاتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

ان تصویرں میں جھانوی کپور ریڈ اینڈ وہائٹ کلر کی ساڑی میں کافی حسین لگ رہی ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے ریڈ بلاوز پہن رکھا ہے ۔

تصاویر میں اداکارہ جھانوی کپور اپنا کرفی فیگر فلانٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جن پر فینس دل ہار بیٹھے ہیں ۔

اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ان تصاویر کو شیئر کیا ہے ۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا: آپ کا پیار مسٹر اینڈ مسز ماہی سنیماگھروں میں 31 مئی ۔

اداکارہ جھانوی کپور کی ان تصویروں پر ان کے لاکھوں فینس لولی، کوئن آف بالی ووڈ جیسے کمنٹس کرکے اداکارہ کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں ۔

اداکارہ جھانوی کپور ان دنوں اپنی فلم مسٹر اینڈ مسیز ماہی کے ریلیز کا انتظار کررہی ہیں ۔ اسپورٹس ڈراما پر مبنی یہ فلم 31 مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے ۔

اس فلم میں جھانوی کپور بالی ووڈ اداکارہ راجکمار راو کے ساتھ پردے پر رومانس کرتی نظر آئیں گی ۔