اداکارہ کرینہ کپور نے ڈھایا قہر، کچھ اس انداز میں آئیں نظر، مچ گیا ہنگامہ
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی ۔
کرینہ کپور اس فلم کے ذریعہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے والی ہیں، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما مرکزی کردار میں ہوں گے ۔
حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر لانچ کیا گیا تھا۔ اس درمیان اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ کافی گلیمرس نطر آرہی ہیں ۔
اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ٹریلر لانچ کے دوران پہنے گئے آوٹ فٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے وائن کلر کا بلیزر سیٹ پہنا تھا ۔
ہالٹر نیک برالیٹ ٹاپ کے ساتھ آرگینزا بلیزر کافی خوبصورت لگ رہا تھا ۔ برالیٹ ٹاپ اور بلیزر کو باٹم میں فلوئی اسکرٹ کے ساتھ پہن رکھا تھا ۔
اس آوٹ فٹ کے ساتھ ان کا میک اپ بھی خاص تھا۔ لائٹ اسموکی آئیز، نیوڈ لپسٹک، بلشڈ چیکس ، اسٹروکی آئی لائنر کے ساتھ ہئر اسٹائل میں بن بنایا تھا۔
ڈریس سے میچ کرتا ہوئی پرپل سینڈل پہن رکھی تھی ۔
کرینہ کپور کا یہ آوٹ فٹ دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے اتنا ہی مہنگا بھی ہے ۔ کرینہ کی یہ ڈریس آروہی برانڈ کی ہے ، جس کی قیمت 28975 روپے ہے ۔
کرینہ نے اپنی ڈریس کے ساتھ جو ہیلس پہنی ہے وہ چارلس اور کیتھ برانڈ کی ہے ۔ پرپل کلر کی سادہ سی نظر آنے والی اس سینڈل کی قیمت 7999 روپے ہے۔