کرینہ کپور نے گولڈن نائٹ میں اسٹریپ لیس ڈریس میں ڈھایا قہر
اداکارہ کرینہ کپور خان صرف اداکاری میں ہی استاد نہیں ہیں بلکہ انہیں فیشن کی بھی کافی اچھی سمجھ ہے ۔
فیسٹیو سیزن ہو، پارٹی ہو یا پھر فیملی پروگرام، کرینہ کپور نے ہمیشہ اپنے لک سے فینس کا دھیان کھینچا ہے ۔
کئی مرتبہ انہیں اپنے اسٹائل کی وجہ سے ٹرول کا بھی شکار ہونا پڑتا ہے، مگر اداکارہ تجربات کرنا پسند کرتی ہیں۔
اداکارہ کرینہ کپور حال ہی میں جے پور میں منعقدہ رافل لارین کے ایک پروگرام میں شامل ہوئیں۔ اداکارہ نے اپنے اسٹائل سے پوری محفل لوٹ لی ۔
انہیں امریکی لگزری فیشن ہاوس کے ایک اسٹننگ گولڈن اسٹریپ لیس لانگ گاون میں حسن کا جلوہ بکھیرتے ہوئے دیکھا گیا ۔
کرینہ کپور نے اپنے لک کو بلیک پرس سے اسٹائل کیا تھا۔ وہ ایئررنگس، پونیٹیل اور ڈیفائنڈ آئی لائنر کے ساتھ اسموکی آئیز میں قاتلانہ لگ رہی تھیں ۔
اداکارہ نے اس پروگرام کی کئی تصاویر اور ویڈیوز کو انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے، جو جم کر وائرل ہورہے ہیں ۔
تصاویر میں کرینہ کپور الگ الگ پوز میں نظر آرہی ہیں ، جنہیں ان کے چاہنے والے کبھی پسند کررہے ہیں ۔
یوں تو کئی لوگوں نے کرینہ کپور کے لک کی تعریف کی ہے، لیکن کچھ لوگ انہیں ٹرول کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں ۔
۔