دپیکاپڈوکون اوررنویرسنگھ نےسوشل میڈیاپردی یہ خوشخبری
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ جلد والدین بننے والے ہیں۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔
امید ہے کہ دپیکا ستمبر 2024 بچے کو جنم دیں گی۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ہر کوئی جوڑے کو مبارکباد دے رہا ہے۔
مداحوں سے لے کر مشہور شخصیات تک، سبھی دپیکا کو ان کی پوسٹس پر تبصرہ کرکے مبارکباد دے رہے ہیں۔
پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئےدپیکا نے ہاتھ جوڑ کر اور بری آنکھ والا ایموجی پوسٹ کیا ہے۔
انہوں نے جو پوسٹر شیئر کیا ہے اس میں لکھا ہے ۔ ستمبر 2024، دپیکا ۔رنویر۔
اس تصویر پر بچوں کے کپڑے، جوتے، غبارے بھی دکھائے گئے ہیں۔ جو بہت پیارے لگ رہے ہیں۔
دپیکا پڈوکون کے ماں بننے کی خبریں کافی دنوں سے سرخیوں میں تھیں۔ آج اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرکے ان خبروں کی تصدیق کی ہے۔
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ جوڑے نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔ اب شادی کے 6 سال بعد دپیکا پڈوکون جلدماں بننے والی ہیں۔