ٹائیگر 3 میں مداحوں کو ریتک روشن کا انتظار

اس سال کی ایک اور سب سے بڑی فلم کا جہاں مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

وہیں اس سال سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 میں اسٹارز کی بھرمار نظر آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ اس فلم میں ریتک روشن آئیں گے۔

ٹائیگر 3 رواں ماہ 12 تاریخ کو ریلیزکی جائے گی۔

فلم میں شاہ رخ خان بھی چھوٹے لیکن ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

تازہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم میں ریتک روشن بھی شاہ رخ کی طرح مختصر رول میں نظر آئیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا نے آخری لمحات میں تینوں اسٹارز کو ایک اسکرین پر یکجا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آدیتیہ نے کہا کہ ریتک روشن کا سین فلم شوٹنگ ختم ہونے کے بعد فلمایا گیا، یہ قدرے چھوٹا کردار ہے لیکن انتہائی متاثرکن ہے۔

آدیتیہ چوپڑا نے کہا کہ جب ریتک روشن آئیں گے تو مجھے امید ہے کہ تھیٹر میں خوب سیٹیاں بجیں گی۔

مزید اسٹوریز کے لئے یہاں پر کلک کریں