شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے نئے لک کو دیکھ کر کریزی ہوئے فینس

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی لاڈلی بیٹی سہانا خان ویسے تو ہر لک میں لاجواب نظر آتی ہیں۔

لیکن جب بات روایتی لک کی آتی ہے تو پھر سہانا کا کوئی جواب نہیں ۔

سہانا خان اب کچھ ایسے لک میں نظر آئیں کہ ہر کسی کی نگاہیں ان پر ٹک گئیں ۔

نئی تصویروں میں سہانا خان بیج کلر کے سوٹ میں قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں ۔ انہوں نے اس کے ساتھ میچنگ ٹراپسیپرنٹ دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا ہے ۔

تصاویر میں سہانا خان کی سادگی فینس کو دیوانہ بنانے کیلئے کافی ہے ۔ اداکارہ کی تصاویر جم کر وائرل ہورہی ہیں۔

سہانا خان نے اپنی ان تصاویر کو انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ 

سہانا نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن نہیں دیا ہے ، صرف ایک وہائٹ ہارٹ ایموجی شیئر کیا ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ سہانا خان بہت جلد فلم دی آرچیز سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں ۔ کچھ دنوں میں ہی یہ فلم ریلیز ہونے والی ہے۔

اداکارہ کی تصاویر جم کر وائرل ہورہی ہیں۔