آنے والی سردی میں ان تجاویز سے اپنا خیال رکھیں

بدلتے موسم کے ساتھ نزلہ، کھانسی اور زکام کا مسئلہ معمول بن گیا ہے۔ اس کی وجہ سے گلے میں درد  اور فلو کا مسئلہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ان کا علاج آپ کے کچن میں ہی دستیاب ہے۔ کچن میں موجود یہ اجزاء نزلہ، کھانسی اور زکام جیسے مسائل کو آسانی سے دور کر سکتے ہیں۔

صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے تلسی کے 5-6 پتوں کو دھو کر چبائیں۔ اس کے علاوہ آپ تلسی کا کاڑھا بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔

خشک ادرک کو شہد کے ساتھ پینے سے کھانسی اور زکام سے نجات ملتی ہے۔

ایک چٹکی دار چینی کا پاؤڈر ایک کپ کالی چائے میں شامل کریں اور دن میں 2 سے 3 بار پی لیں۔  

ہلدی کا ایک گلاس دودھ سردیوں میں کھانسی اور نزلہ زکام کا علاج ہے۔ ہلدی کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات اس موسم میں بیماریوں سے بچاتی ہیں۔

شہد اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف کھانسی اور زکام سے نجات ملتی ہے بلکہ گلے کی خراش کا مسئلہ بھی دور ہوتا ہے۔

کالی مرچ گلے کی جلن سے نجات دلاتی ہے اور اگر شہد کے ساتھ پیا جائے تو کھانسی سے جلد آرام ملتا ہے۔

آیورویدک ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ کھانسی کے علاج میں اگر مناسب گھریلو ٹوٹکے اپنائے جائیں تو کھانسی جلد ٹھیک ہوجاتی ہے۔