دہلی کےوزیراعلیٰ اروندکیجریوال کو بڑی راحت
دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت مل گئی ہے۔
سی ایم کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔
ای ڈی کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے سی ایم کیجریوال کو ضمانت دے دی ہے۔
تفتیشی ایجنسی نے 48 گھنٹے کی توسیع کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
یاد رہے کہ کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تفتیشی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں طویل پوچھ گچھ کے بعد 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے انہیں لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت دے دی تھی۔
عبوری ضمانت کی مدت پوری ہونے کے بعد، کیجریوال نے 2 جون کو تہاڑ جیل انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔
عدالت نے سی ایم کیجریوال کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اروند کیجریوال جمعہ کو تہاڑ جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ سی ایم کیجریوال ای ڈی اور سی بی آئی کے الزامات کو مسلسل مسترد کر رہے ہیں۔
کیجریوال عدالت میں منی لانڈرنگ اور دہلی شراب گھوٹالے میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کرتے رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی مسلسل الزام لگا رہی ہے کہ اس معاملے میں سی ایم کیجریوال کو پھنسایا گیا ہے۔
عام آدمی پارٹی مسلسل الزام لگا رہی ہے کہ اس معاملے میں سی ایم کیجریوال کو پھنسایا گیا ہے۔
.