نزلہ زکام سے بچنے کے طریقے
بدلتے موسم میں نزلہ زکام، کھانسی ہونا عام بات ہے۔
ہر سال بہت سے لوگ ان مسائل کی زد میں آتے ہیں۔
بار بار ہاتھ دھوئیں اور متاثرہ افراد سے فاصلہ رکھیں۔
سردی سے بچنے کے لیے صحیح کپڑے پہننا اور گھر کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دینی چاہیے ۔
بہت سارے پھل اور سبزیاں کھائیں اور بہت زیادہ پانی پئیں۔
وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال اس کے لیے فائدہ مند ہے۔
ویب ایم ڈی کے مطابق فلو ویکسین اس سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔
بوڑھوں اور بچوں کو جلد نزلہ اور زکام ہو سکتا ہے۔
کمزور قوت مدافعت والے افراد کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
.