ایشیا کپ 2023 ریکارڈز کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

ہندوستان نے سری لنکا کو 37 گیندوں میں شکست دے کر ریکارڈ 8ویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا۔

محمد سراج کی قیادت میں ہندوستانی گیند بازوں کی دھاردار گیند بازی کے سامنے سری لنکن ٹیم فائنل میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہندوستان نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 6.1 اوورز میں ہدف حاصل کرکے کئی ریکارڈز بنا ڈالے ۔

تیز گیند باز محمد سراج نے قہر ڈھادیا اور 7 اوورز میں 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد سراج ایشیا کپ کے فائنل میں 6 وکٹیں لینے والے ہندوستان کے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔

اپنی عمدہ گیند بازی کی بدولت سراج ون ڈے کی تاریخ میں ایک اوور میں 4 وکٹیں لینے والے چوتھے گیند باز بن گئے ہیں۔

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل میچ 129 گیندوں میں ختم ہو گیا۔

 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم گیندوں میں ختم ہونے والا تیسرا میچ ہے۔

ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف فائنل میچ 263 گیندیں باقی رہتے ہوئے جیت حاصل کرلی ۔