بابر اعظم اور فخر کیلئے مصیبت ہے یہ خونخوار ہندوستانی گیندباز

ایشیا کپ کا آغاز پاکستان اور سری لنکا میں ہو چکا ہے۔ دونوں ہی میزبان ٹیم نے اپنے اپنے پہلے مقابلے میں شاندار جیت حاصل کی۔

اب ہندوستانی ٹیم کی باری ہے جس کا مقابلہ اب پاکستان سے ہے۔ 

ایشیا کپ کے حوالے سے جاری تنازعات کے درمیان ہر کسی کو ڈر ستا رہا تھا کدونوں کے درمیان مقابلے کا کیا ہوگا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی کے پنگے کے بیچ جیت ایک بار پھر ہندوستان کی ہوئی۔

دراصل ہندوستان نے پاکستان جاکر میچ کھیلنے سے منع کر دیا تھا  آخر میں ایشین کرکٹ کاؤنسل کے آگے اس کی ایک نہ چلی اور ٹورنامنٹ کا شریک میزبان بنایا گیا۔

ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

اس میچ میں سب کی نظریں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پر ہوں گی جو ٹاپ فارم میں ہیں لیکن ان کے سامنے وہ گیندباز ہوگا جس نے زبردست واپسی کی ہے۔

بابر اعظم کو اب تک پریشان کرنے والے ہندوستانی چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو شاندار فارم میں ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دکھایا۔

 پاکستانی کپتان اب تک کلدیپ کی صرف 34 گیندیں کھیل سکے ہیں اور دو بار آؤٹ ہوچکے ہیں۔