بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا 

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد سے پاکستانی ٹیم کا برا حال ہوگیا۔

بابر اعظم کی ٹیم ٹورنامنٹ میں لگاتار چار میچ ہارنے کے بعد آخر تک سنبھل نہیں سکی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم شرمناک ہار کے ساتھ پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئی۔

کپتان بابر اعظم نے اس مایوس کن کارکردگی کے بعد وطن واپس لوٹتے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹورنامنٹ کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا۔

اب سب سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

وطن واپسی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کے بعد بابر نے اپنا استعفیٰ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ارادہ ہمیشہ ٹیم کے لئے بہتر کارکردگی دکھانا اور اسے مزید بلندیوں پر لے جانا تھا۔ ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون رینکنگ تک پہنچنا پوری ٹیم کی ایک بہترین کوشش تھی۔

مزید اسٹوریز کے لیے لنک پر کلک کریے