وراٹ کوہلی کونسے شاٹس کھیلنے میں کمزور ہیں؟
وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کی 76ویں سنچری بنائی۔
سابق کپتان کوہلی سچن کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز ہیں۔
حالانکہ وہ کئی بار آف اسٹمپ سے باہر جانے والی گیندوں پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔
جس کی وجہ سے انہیں بیرون ملک میں ٹیسٹ سنچری بنانے کے لیے 55 ماہ انتظار کرنا پڑا۔
گواسکر نے کہا کہ وراٹ جلد گیند تک پہنچنا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ آؤٹ ہو رہے ہیں۔
کوہلی کو تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ میں 7 بار آؤٹ کیا۔
اسپن بولر کے خلاف بھی وراٹ ٹیسٹ میں کئی بار مشکل میں نظر آئے۔
آسٹریلیا کے آف اسپنر نیتھن لیون نے کوہلی کو ٹیسٹ میں 7 بار آؤٹ کیا۔
لیگ اسپنر ایش سوڈھی اور ایڈم جمپا نے کوہلی کو ٹی ٹوئنٹٰی میں 3-3 بار آؤٹ کیا ہے۔