پاکستان کے تیز گیندباز شاہین آفریدی نے اپنی گیندبازی سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں قہر برپا کر دیا۔

شاہین نے اننگ کے پہلے ہی اوور میں 4 بیٹسمنوں کو پویلین کا راستہ دکھا دیا۔

حالانکہ اس دوران وہ ہیٹرک کرنے سے ضرور رہ گئے لیکن اپنی گیندبازی کے سامنے والی ٹیم کی کمر توڑ دی۔

شاہین کے اوور کی شروعات وائیڈ گیند سے ہوئی جس پے بائے میں 4 رن ملے۔

اس کے بعد شاہین اپنی رفتار میں دکھے اور اگلی ہی گیند پر بلے باز کو ایل بی ڈبلیو کردیا، اگلیی گیند پر شاہین نے نئے بلے باز کو بولڈ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔

اس کے بعد تیسری گینید پر ایک وکٹ لے کر شاہین اپنی ہیٹرک پوری کرسکتے تھے لیکن تیسرے اور چوتھے گیند پر 1-1 رن بنے۔

اس کے بعد پانچویں گیند پر بلے باز نے کیچ تھما دیا اور پھر آخری چھٹی گیند پر شاہین آفریدی نے بولڈ کر کے اپنے ایک ہی اوور میں چار شکار پورے کیے۔

پاکستان کے تیز گیندباز شاہین آفریدی خطرناک یارکر گیند کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

جب بھی شاہین میدان پر گیندبازی کرتے ہوئے بلے باز کو یارک بال ڈالتے ہیں توپھر بیٹسمین کے لیے اس گیند کو کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاہین نے اپنی آگ اگلتی گیندوں سے بلے بازوں کا حال بے حال کردیا ہے۔

اب 20 جون کو ٹی 20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر اور لیسیسٹر شائر کی ٹیم کے درمیان ہوئے میچ میں شاہین کی خطرناک یارکر گیند کا جلوہ دیکھنے کو ملا ہے۔