یہ خشک میوہ جات شوگر کے مریضوں کے لیےنقصان دہ ہوسکتا ہے
ذیابیطس ایک ایسا صحت کا مسئلہ ہے، جسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا، اس لیے صحت م
ند رہنے کے لیے صحیح کھانا سب سے ضروری ہے۔
ذیابیطس بڑھتی عمر، جینیات، بڑھتا ہوا وزن، تناؤ، سست روٹین، صحیح وقت پر کھانا نہ کھانا، غیر صحت بخش چیزیں کھانے کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔
ذیابیطس میں بلڈ شوگر کم یا زیادہ ہوسکتی ہے، اس لیے ایسی غذائیں کھانے کا مشورہ دیا جا
تا ہے جو شوگر کو متوازن رکھیں۔
صبح کے وقت پانی میں بھگو کر خشک میوہ جات کھانا صحت کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے ۔
لیکن کچھ خشک میوہ جات ایسے بھی ہیں جنہیں ذیابیطس کے مریضوں کو خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے۔
صبح نہار منہ بھگو کر کشمش کھانا فائدہ مند ہوتا ہے لیکن ذیابیطس میں کشمش کو خالی پیٹ کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
انجیر فائبر سے بھرپور ہو سکتے ہیں، لیکن یہ کافی میٹھے ہوتے ہیں، جو بلڈ شوگر کو بڑھا
سکتے ہیں۔
صبح کے وقت بھیگی ہوئی کھجور کھانے سے نہ صرف ہاضمہ بہتر ہوتا ہے بلکہ توانائی بھی ملتی
ہے تاہم ذیابیطس کے مریض اسے خالی پیٹ کھانے سے گریز کریں۔
خشک میوہ جات کا زیادہ استعمال آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ پانی کی کمی ا
ور ہاضمہ کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
.