دھنیا کے پتوں کے حیرت انگیز فائدے

دھنیا کو ہم  ایک مصالح کے طور پر جانتے ہیں، جو ہمارے کھانے کو ذائقے دار بناتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دھنیا آپ کی صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہے۔

دھنیا  آئرن اور میگنیشیم کا ایک شاندار ذریعہ ہے۔

اس کے علاوہ دھنیا کے پتے وٹامن سی، وٹامن کے اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

ان میں کیلشیم، فاسفورس، پوٹیشیم، تھایمین، نیاسین اور کیروٹین بھی تھوڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

دھنیا خراب کولیسٹرول  کو کم کرتا ہے اور اچھے کولیسٹرول   کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

دھنیا لیور اور آنتوں کی حرکت کو فروغ دیتا ہے۔

دھنیا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہوتا ہے۔

یہ انسولین کے اخراج کو متحرک کرتا ہے اور خون میں شکر کی سطح کو کم کرتا ہے۔

دھنیا میں وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کے علاوہ وٹامن اے پائے جاتے ہیں جو پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاتا ہے۔