اننت امبانی ۔ رادھیکا مرچنٹ کے پری ویڈنگ پروگرام میں پہنچیں گی یہ سرکردہ شخصیات

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

شاندار تقریب سے پہلے گجرات کے جام نگر میں تین روزہ پری ویڈنگ سلیبریشن ہونے جا رہا ہے۔

 مارچ 1سے 3 تک ہونے والے پری ویڈنگ سلیبریشن میں بزنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کی سرکردہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

جام نگر ہوائی اڈہ، جو روزانہ سنگل ڈیجٹ لینڈنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، 1 مارچ کو تقریباً 50 لینڈنگ ہونے کی امید ہے۔ میگا ایونٹ میں بہت سے مہمان آئیں گے۔ امبانی خاندان کے لیے جام نگر خاص اہمیت کا حامل ہے۔

اس تقریب میں بہت سے کاروباری شخصیات کی شرکت کی توقع ہے۔

جن میں مورگن اسٹینلی کے سی ای او ٹیڈ پک، ڈزنی کے سی ای او باب ایگر، بلیک راک کے سی ای او لیری فنک، ایڈناک کے سی ای او سلطان احمد الجابر اور ای ایل روتھسچائلڈ کے چیئرمین لین فاریسٹر ڈی روتھسچائلڈ شامل ہیں۔

دیگر مہمانوں میں سعودی آرامکو کے چیئرپرسن یاسر الرمایان، این وی انویسٹمنٹ کے بانی ویوی نیوو، ہارورڈ بزنس اسکول کے سابق ڈین نتن نوہریا، سی سی آر ایم نیویارک کے فاونڈر پارٹنر ڈاکٹر برائن لیون شامل ہیں۔

سونی کے سی ای او کینیچیرو یوشیدا، کے کے آر اینڈ کمپنی کے سی ای او جو بے، بروک فیلڈ ایسیٹ مینجمنٹ کے چیئرمین مارک کارنی، مبادلہ کے سی ای او اور ایم ڈی خلدون المبارک۔

ایچ ایس بی سی ہولڈنگز پی ایل سی گروپ کے چیئرمین مارک ٹکر، بروک فیلڈ کے منیجنگ پارٹنر انوج رنجن، جنرل اٹلانٹک کے چیئرمین اور سی ای او بل فورڈ۔

سرمایہ کار کارلوس سلم، سیمسنگ الیکٹرانکس کے ایگزیکٹو چیئرمین جے لی، اوکٹری کیپٹل مینجمنٹ کے شریک بانی ہاورڈ مارکس، یارک کیپیٹل مینجمنٹ کے بانی جیمز دینان اور ہلٹن اینڈ ہائی لینڈ کے چیئرمین رچرڈ ہلٹن شامل ہیں۔