کیا بھیانک دھوپ سے آنکھوں کو بچاتا ہے کالا چشمہ؟
اس وقت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کا دور جاری ہے۔
کئی مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔
صورتحال ایسی ہے کہ لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔
حالانکہ کئی لوگوں کو کام کے سلسلے میں چلچلاتی دھوپ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شدید گرمی اور تیز دھوپ بھی آنکھوں کی صحت کو خراب کر سکتی ہے۔
کیا سن گلاسیز سے آنکھوں کی حفاظت ہوتی ہے؟ چلئے ڈاکٹر سے جانتے ہیں ۔
نئی دہلی کے ڈاکٹر تشار گروور نے نیوز 18 کو بتایا کہ شدید گرمی اور تیز دھوپ میں باہر جانے سے آنکھوں کے خشک ہونے اور الرجی کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔
سورج کی الٹرا وائلیٹ شعاعیں بھی آنکھوں کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔
اس موسم میں زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ٹیئر ایووپریٹ ہوتے ہیں اور آنکھیں تیزی سے خشک ہوجاتی ہیں۔
ڈاکٹر تشار گروور نے بتایا کہ اس وقت لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے وقت سن گلاسیز ضرور پہننا چاہئے۔
سن گلاسیز آنکھوں کو دھوپ اور یو وی ریز سے بچا سکتا ہے۔ چشمہ دھوپ کا اثر کم کر سکتا ہے ۔
حالانکہ یو وی پروٹیکٹڈ سن گلاسز آنکھوں کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔
.