گرمیوں میں گھر پہنچتے ہی نہانے کی ہے عادت؟ پڑسکتی ہے کافی مہنگی

گرمیوں کا موسم آگیا ہے اور اس موسم میں چلچلاتی دھوپ سے لوگوں کی حالت دگرگوں ہو جاتی ہے۔

بھلے ہی آپ صبح نہا کر گھر سے نکلیں، لیکن گرمی اور پسینے کی وجہ سے جلن کا احساس ہوتا ہے۔

ایسے میں لوگ گھر جا کر دوبارہ نہانا پسند کرتے ہیں، تاکہ وہ تروتازہ محسوس کر سکیں۔

بہت سے لوگ روزانہ چلچلاتی دھوپ کا سامنا کرنے کے بعد یا دفتر سے گھر پہنچنے کے بعد نہاتے ہیں۔

لیکن ایسا کرنا آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے، آئیے اس بارے میں ماہرین سے جانتے ہیں۔

آر ایم ایل اسپتال کے ڈاکٹر انکت کمار کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت زیادہ رہتا ہے۔

ایسے میں جب ہم گرمی کی وجہ سے گھر پہنچتے ہی اچانک نہانا شروع کردیتے ہیں تو جسم کا درجہ حرارت تبدیل ہونے لگتا ہے۔

ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ گھر پہنچ کر کم از کم آدھے گھنٹے تک آرام سے بیٹھیں اور پھر نہائیں۔

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو گرمیوں میں کئی بار نہاتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اس سے انہیں تازگی ملے گی۔ لیکن یہ ان کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

تیز دھوپ سے واپس آنے کے بعد بہت پیاس لگ رہی ہے تو ایسے میں اکثر لوگ ٹھنڈا یا برف والا پانی پینے کی غلطی کرتے ہیں۔

یز دھوپ کے بعد اے سی والے کمرے میں بیٹھنے سے گریز کریں۔