چور ہیں اداکارہ جھانوی کپور، خود قبول کیا گناہ

بہت کم ایسے ستارے ہیں جو اپنی بری عادتوں یا اپنے گناہوں کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔

کیوں انہیں اپنی ایمیج کا ڈر ہوتا ہے؟ لیکن جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنے بارے میں ایسی بات بتا دی، جس پر لوگ یقین نہیں کر پائیں گے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ جھانوی چور ہیں؟ یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیں، انہوں نے خود اپنے گناہ کے راز فاش کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے۔

جھانوی کپور اس وقت فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک چور ہیں اور ان کی والدہ سری دیوی اور والد بونی کپور کو بھی اس بات کا علم تھا۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ انہوں نے یہ کام کسی فلم کے لیے کیا ہے تو آپ غلط ہیں۔ حال ہی میں کرلی ٹیلز سے گفتگو کے دوران انہوں نے اس پوشیدہ راز سے پردہ اٹھایا۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ہوٹلوں سے بھی کچھ اٹھا لیتے ہو؟

اس پر انہوں نے فوراً جواب دیا اور کہا کہ ‘تکیے’۔ یہ سن کر ان سے پوچھا گیا کہ آپ اس کی اجازت لیتی ہیں یا یوںہی اٹھا لیتی ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھی اجازت لیتی ہوں اور کبھی ایسے ہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں نے الگ الگ ہوٹلوں سے تکیے لیے ہیں، وہ بھی جب کبھی گھر سے تکیہ لینا بھول جاتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میں سفر کررہی ہوتی ہوں اور فلائٹ لمبی ہوتی ہے تو ہوٹلوں سے تکیے اٹھا لیتی ہوں، تاکہ فلائٹ میں آرام سے سو سکوں۔