جانئے فرنچ فرائز کی تاریخ
آپ بھی فرنچ فرائز کھانا پسند کرتے ہوں گے لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ فرانس کا نہیں ہے۔
آئیے جانتے ہیں فرنچ فرائز کا راز اور تاریخ
آپ نے اکثر برگر اور پیزا کے ساتھ فرنچ فرائز کھائے ہوں گے۔
فرنچ فرائز ذائقے میں لذیذ ہوتے ہیں اور جلدی تیار ہوتے ہیں۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ فرنچ فرائز بنانے کا خیال کس کے ذہن میں آیا اور اسے پہلی بار کہاں کھایا گیا؟
کئی لوگ سونچتے ہوگے کہ شاید فرنچ فرائز سب سے پہلے فرانس میں بنتے تھے
لیکن فرانس کے پڑوسی ملک بیلجیم کا کہنا ہے کہ فرنچ فرائز سب سے پہلے بیلجیم میں بنائے اور کھائے گئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق فرنچ فرائز پہلی بار سال 1680میں بیلجیم میں بنائے گئے۔ یہ کہانی وہاں واقع دریائے نامور سے متعلق ہے۔
اس دریا سے مچھلیاں پکڑ کر اسے بھون کر کھاتے تھے لیکن ایک بار اس قدر ٹھنڈ پڑ گئی کہ پورا دریا جم گیا۔
ایسے میں مچھلی کی کمی کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں نے آلو کولمبے ٹکڑے کرکے تلنا شروع کردیا۔ جسے آج ہم تازہ فرائز کہتے ہیں۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر فرنچ فرائز بیلجیئم میں ایجاد ہوئی تھی تو اس کا نام فرانسیسی کیوں رکھا گیا؟
اس میں فرانسیسی لفظ کا استعمال ملک فرانس کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ اسے بنانے کے طریقے کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید اسٹوریز کے لئے یہاں پر کلک کریں
کلک کریں
یہ بھی پڑھیں