بستر پر جانے سے پہلے بھول کر بھی نہ کریں یہ کام، اڑ جائے گی راتوں کی نیند
صحت مند رہنے کے لیے صحت مند خوراک کے ساتھ اچھی نیند بھی بہت ضروری ہے۔ کیونکہ نیند ہمارے جسم کی بحالی اور بہتر نشوونما میں معاون ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہر شخص کو رات میں کم از کم 7-8 گھنٹے سونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی جب ہم رات کو ٹھیک سے سو نہیں پاتے ہیں تو تھکاوٹ اور سردرد کی پریشانی شروع ہو جاتی ہے۔ یہ پریشانی مائیگرین سر درد کے خطرہ تک کو بڑھا سکتی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی کچھ بری عادتیں آپ کو بے خوابی کا شکار بنا رہی ہیں۔
موبائل استعمال نہ کریں: رات کو بستر پر لیٹنے کے بعد اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ یا آئی پیڈ پر کام کرنے سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ سونے سے پہلے کسی دوست یا فیملی ممبر کو میسج کرنے یا گروپ چیٹ کا حصہ بننے کی غلطی بھی نہ کریں۔
بہت سے لوگ سونے سے پہلے چائے اور کافی پینا پسند کرتے ہیں۔ جو کہ غلط عادات میں سے ایک ہے۔ دراصل چائے اور کافی میں کیفین موجود ہوتی ہے جو آپ کے دماغ کو بیدار رکھتی ہے۔
رات میں سونے سے پہلے ورزش سے گریز کرنا چاہئے۔ دراصل سونے سے پہلے ورزش کرنے سے ہمارا دماغ اور جسم کافی متحرک ہو جاتا ہے، جو آپ کی نیندیں چھین سکتا ہے۔
رات کو پڑھائی کے فوراً بعد سونا بھی آپ کو بے خوابی کا شکار بنا سکتا ہے۔ بتادیں کہ جب آپ پڑھائی کے فوراً بعد سو جاتے ہیں تو سوتے ہوئے بھی آپ کا دماغ اسی کام میں الجھا رہتا ہے۔