آنکھوں کا دھندلا پن دور کرنے کے لیے پیئیں یہ جوس

آنکھوں کا دھندلا پن دور کرنے کے لیے پیئیں یہ جوس

آنکھیں ہمارے جسم کے نازک ترین حصوں میں سے ایک ہیں آنکھوں کے بغیر ہر چیز کالی ہے

ایسے میں آنکھوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے

آج کے دور میں بچوں سے لیکر نوجوانوں تک سب سے زیادہ کام آنکھوں سے ہو رہا ہے جس کی وجہ سے گھنٹوں موبائل اور ٹی وی دیکھنے سے آنکھوں کی روشنی متاثر ہو رہی ہے

بزرگ تو دور کی بات، نوجوان اور چھوٹے بچوں کو موٹے چشمے لگے ہوئے ہیں، ان میں بہت سے ایسے بھی ہیں جو عینک کے بغیر نہیں دیکھ پاتے

ایسے میں ہم آپ کو کچھ ایسے جوس کے بارے میں بتا رہے ہیں جو آپ کی آنکھوں کے لیے فائدہ مند ہے

وٹامن اے آنکھوں کے لیے ضروری ہوتا ہے، یہ پالک میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو آنکھوں کی روشنی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

Spinach

گاجر بھی آنکھوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس میں موجود وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین آنکھوں کی روشنی بڑھاتا ہے

Carrot

بروکولی آنکھوں کی روشنی کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، اس کا جوس پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے

Broccoli 

ٹماٹر میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کی روشنی کو بڑھاتا ہے، اس کے جوس پینے سے چشمے ہٹ سکتے ہیں

Tomato 

شکرقندی آنکھوں کے لیے انتہائی مفید غذاؤں میں سے ایک ہے، اس کا جوس پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے

Sweet Potato