میدان میں اترنے والا یہ فلسطین نواز کون ہے؟

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ کے دوران ایک فلسطینی حامی میدان میں داخل ہوا۔

یہ میچ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

ان کی شناخت وین جانسن کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

جانسن کی والدہ کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ ان کے والد چینی ہیں۔

جانسن میدان میں داخل ہوئے اور وراٹ کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔

اطلاعات کے مطابق جانسن ماضی میں بھی ایسا ہی کر چکے ہیں۔

انہوں نے 2020میں رگبی میچ کے دوران بھی  اسی انداز میں میدان میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد 200 امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

جانسن کو رواں سال کے اوائل میں خواتین کے میچ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 500 ڈالر جرمانے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

جانسن 21 نومبر کی شام کو عدالت میں پیش ہوئے۔ انہیں اس شرط پر رہا کیا گیا تھا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں گے اور اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔