سفید کی بجائےکھائیں براؤن بریڈ ، کیا ہے اس کے فائدے جانئے یہاں
روٹی ہمارے صبح کے ناشتے کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ نہ صرف ناشتہ کو آسان بناتی ہے، بلکہ اس کی تیاری میں آسانی ہوتی ہے۔
تاہم، روٹیوں کی بہت سی اقسام ہیں اور ان میں سے سبھی آپ کی صحت کے لیے اچھی ثابت نہیں ہو سکتیں۔
آج ہم آپ کو براؤن بریڈ کے فوائد کے بارے میں بتا رہے ہیں اور آپ اسے کیوں ضرور کھائیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سفید بریڈ بنانے میں 50فیصدآٹا اور 50فیصد میدہ کے استعمال ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں پرزرویٹوز بھی ڈالے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ زیادہ دیر تک خراب نہیں ہوتا۔
تاہم اس کے مضر اثرات بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے موٹاپے اور ذیابیطس جیسی سنگین بیماریوں کا خدشہ رہتا ہے۔
ایسی صورت میں صبح کے ناشتے میں اس کی بجائے براؤن بریڈ استعمال کی جا سکتی ہے جو کہ مکمل طور پر صرف گندم یعنی گہیوں سے بنتی ہے۔
براؤن بریڈ فولک ایسڈ، زنک، میگنیشیم، وٹامن ای اور بی 6 جیسے بہت سے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے، جو ہمارے جسم کے لئے بے حد ضروری ہے۔
.