سردیوں میں کھجور کھائیں اور قوت مدافعت بڑھائیں
کھجور میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، آئرن، وٹامن بی 6 وغیرہ جیسے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
غذائی اجزاء سے مالا مال ہونے کے علاوہ، کھجور میں گرمی کا اثر ہوتا ہے۔
سردیوں میں روزانہ اس کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں سردیوں میں روزانہ کھجور کھانے کے فوائد۔
کھجور کو دودھ کے ساتھ باقاعدگی سے کھانے سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔
کھجور اپنی گرم فطرت کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں نزلہ اور کھانسی کی پریشانی سے نجات دلاتے ہیں۔
کھجور میں موجود اینٹی انفلامیٹری خصوصیات سوجن کے مسئلے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کھجور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے، کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی مناسب مقدار ہوتی ہے۔
روزانہ کھجور کھانے سے سردیوں میں سست ہوجانے والے نظام ہاضمہ کو معمول پر لایا جاسکتا ہے۔
یہاں پر کلک کریں