ڈیری مصنوعات اپنے بیش بہا فوائد کے سبب زمانہ قدیم سے اہم غذا مانی جاتی ہیں
روزانہ دہی کھانا انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کر سکتے ہیں۔
دہی چینی اور فیٹس کی کم سطح کے ساتھ پروٹین کو فروغ دینے کے لیے بہت مؤثرغذا ہے۔
دہی سے پروٹین کی فروغ کے سبب بھوک کم محسوس ہوتی ہے جو آپ کو پیٹ بھرا رہنے کا احساس دلاتی ہے۔
دہی جیسی اعلی پروٹین والی غذا صبح کے ناشتے میں لینا بہترین رہتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دہی دل کی صحت کو بہتر کرتے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔
دہی خون میں کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
نتائج کے مطابق دہی کا روزانہ استعمال کم ایل ڈی ایل(خراب کولیسٹرول) کی سطح کو کم کرتا ہے۔
ہڈیوں میں کیلشیم کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے اور جب آپ کیلشیم نہیں لیتے تو آپ کا جسم آپ کی ہڈیوں سے کیلشیم کھینچنا شروع کرتا ہے۔ اسی لیے دہی کیلشیم کیلئے بہت اہم ہے۔