جھانوی کپور نے آف شولڈر ڈریس میں ڈھایا قہر،

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کا ہر انداز کمال کا ہوتا ہے، جو انہوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے ۔

جھانوی کپور نے اپنی کچھ نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ کافی خوبصورت اور گلیمرس لگ رہی ہیں ۔

ان تصویروں میں اداکارہ جھانوی کپور کسی ڈیوا کی طرح پوز دیتی نظر آرہی ہیں، جنہیں دیکھنے کے بعد فینس ان پر دل ہار بیٹھے ہیں ۔

اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن بھی دیا ہے ۔ اداکارہ نے لکھا : ایک دن سونا، ایک دن ہیرا ۔

تصاویر میں جھانوی کپور کسی انڈور سیٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ نے اس دوران ایک سے بڑھ کر ایک پوز دئے ۔

وہیں اگر اداکارہ جھانوی کپور کے لک کی بات کریں تو وہ کافی خوبصورت ڈریس میں قہر ڈھاتی دکھائی دے رہی ہیں، جن پر بھاری بھرکم کڑھائی کا کام ہے ۔

اس آف شولڈر ڈریس میں اداکارہ جھانوی کپور کو دیکھ کر فینس دل کھول کر لائیک اور کمنٹس کررہے ہیں اور اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں ۔

اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے اس لک کو میچنگ اسٹیٹمنٹ ایئررنگس، رنگس اور ہیلس کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔

اداکارہ کے لک کو ان کے چاہنے والے کافی پسند کررہے ہیں ۔