انکھوں کی کمزوری دور ہوگی، صرف ایک ماہ تک یہ نسخہ اپنائیں

دنیا بھر میں اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کی فہرست طویل ہے۔

یہ  لوگوں کے لیے اس سے زیادہ خطرناک ہیں جتنا کہ ان کے لیے ضروری ہیں۔

آج کل بہت سے لوگ نظر کی کمزوری سے پریشان ہیں۔ آنکھوں کا کم عمری میں کمزور ہوجانا بڑی ستم  ہے۔

بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف نوجوانوں بلکہ بچوں میں بھی بینائی کمزور ہوتی جارہی ہے۔ لوگ چھوٹی عمر سے عینک لگانا شروع کر دیتے ہیں۔

لیکن، کیا آپ جانتے ہیں کہ دو آسان چیزوں کا امتزاج آنکھوں سے متعلق مسائل کو کم کرنے میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق گھی اور کالی مرچ زیادہ فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں اپنی اپنی خصوصیات کے ساتھ آنکھوں کا خاص خیال رکھ سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق گھی میں بہت سے وٹامنز پائے جاتے ہیں، جو جسم میں غذائیت کی کمی کو دور کرتے ہیں۔ 

اس کے ساتھ ہی کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔ یہ آنکھوں کو پہنچنے والے نقصان کو روک سکتا ہے۔

بینائی کے لیے ایک چمچ خالص دیسی گھی میں تھوڑی مقدار میں تازہ پسی ہوئی کالی مرچ ملا لیں۔ اسے روزانہ خالی پیٹ کھانے سے جلد آرام ملتا ہے۔

ایسی صورتحال میں اگر آپ کو گھی سے الرجی ہے یا کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو کسی ماہر سے ضرور رجوع کریں۔ خیال رہے کہ اسے محدود مقدار میں استعمال کریں۔