گرمی میں کس ٹمپریچر پر چلائیں اے سی؟
ملک میں چلچلاتی گرمی کو باہر چھوڑئیے ، گھروں کے اندر بھی لوگوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔
پنکھے اور کولر زیادہ راحت نہیں دے پا رہے ہیں، اس لیے لوگ اے سی کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔
ائیرکنڈیشنر گرمی کو دور کر رہا ہے، لیکن بجلی کا بل بڑھنے کی وجہ سے جیب ڈھیلی ہوتی جا رہی ہے۔
ایسے میں یہ ضروری ہے کہ اے سی کا صحیح استعمال کیا جائے۔
اس کے لیے کچھ باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ ان میں AC کا درجہ حرارت سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
اگر آپ زیادہ ٹھنڈک کے لیے کم ٹمپریچر پر اے سی چلاتے ہیں تو بل بھی زیادہ آئے گا۔
یکن اگر درجہ حرارت بڑھایا تو اچھی ٹھنڈک حاصل نہیں ہو سکے گی۔
ایسے میں ٹمپریچر کیا رکھا جائے تاکہ ٹھنڈک اچھی رہے اور بجلی کا بل بھی زیادہ نہ آئے۔
آئیے آپ کو طریقہ بتاتے ہیں۔
اے سی کے بہتر استعمال سے بجلی کی کھپت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ایئر کنڈیشنر کو ایک خاص ٹمپریچر پر چلایا جائے۔
اگر آپ اے سی کو 27 ڈگری سیلسیس پر چلاتے ہیں تو زیادہ بجلی خرچ نہیں ہوگی۔ اس ٹمپریچر پر اے سی چلانا بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔
حالانکہ شدید گرمی میں درجہ حرارت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ حکومتی ایڈوائزری میں پہلے سے طے شدہ درجہ حرارت کو 24 ڈگری سیلسیس پر رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔
اس لیے اگر آپ اے سی کا درجہ حرارت 24 سے 27 کے درمیان رکھیں تو آپ بہت زیادہ بجلی بچا سکتے ہیں۔
آپ کو بل موصول ہونے پر نتیجہ نظر آئے گا۔
.