فاسٹ بولرمحمدشامی کی ایڑی کی کامیاب سرجری، جلدہی میدان میں واپسی کاکیاوعدہ
فاسٹ بولر محمد شامی کی ایڑی کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصویریں شیئر کرکے اپنے علاج کے بارے میں جانکاری دی۔
کامیاب سرجری کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے شامی نے کہا کہ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
شامی کے مطابق مکمل صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا لیکن وہ کرکٹ کے میدان میں واپسی کے لیے پراعتماد ہیں۔
شامی نے کہا، ‘ابھی ہیل کے ایکیلز ٹینڈن کا کامیاب آپریشن ہوا ہے! صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گالیکن میں اپنے پھر ایک بار اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے بہت بے تاب ہوں۔
شامی 19 نومبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ فائنل 2023 کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
وہ زخمی ٹخنے کے ساتھ ورلڈ کپ میں کھیلے تھے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سات میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ تاہم اس کے بعد وہ مسلسل کرکٹ ایکشن سے دور ہیں۔
آئی پی ایل 2024 شروع ہونے میں ابھی تقریباً ایک ماہ باقی ہے۔ اس سے پہلے 2022 کی چیمپئن ٹیم اور 2023 کی رنر اپ گجرات ٹائٹنز کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
شامی کی غیر موجودگی گجرات کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ہاردک پانڈیا کے گجرات چھوڑ کر ممبئی انڈینس جانے کی وجہ سے ٹیم کو پہلے ہی نقصان کا سامنا ہے۔