دس سال میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانےکی رکھی گئی ہے بنیاد
CNN-News18 کے مقبول لیڈر شپ کنکلیو ‘Rising Bharat’ 2024 کے پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر ریل اشونی ویشنو نے کہا کہ اگلے 20 سالوں میں، ہندوستان میں ریلوے کی ایک مختلف شکل نظر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں 30 ہزار کلومیٹر کے نئے ریلوے ٹریک بنائے گئے۔
مرکزی وزیر اشونی وشنو نے منگل کو نیوز 18 کی کانفرنس ‘رائزنگ بھارت’ میں کہا کہ مودی حکومت کے 10 سالوں میں عملی طور پر تمام ریاستوں میں ریلوے نے 100 فیصد بجلی سے ٹرین خدمات انجام دینا کا نشانہ حاصل کرلیاہے۔
چالیس ہزار کلومیٹر ریلوے لائن کو برقی منتقل کردیاگیا ہے۔ 60 سال میں 20 ہزار اور 10 سال میں 40 ہزار۔ تقریباً 30 ہزار نئے ریلوے ٹریک بنائے گئے۔
مرکزی وزیر نے رائزنگ بھارت کے پلیٹ فارم سے کہا کہ پچھلے سال پانچ ہزار کلومیٹر ریلوے پٹریوں کو جوڑا گیا تھا۔
اس بار بھی اب تک پانچ ہزار سے زائد ریلوے ٹریک کو جوڑا جا چکا ہے۔ نئی نسل کی وندے بھارت ٹرین آچکی ہے، آج وندے بھارت ٹرین میں متوسط طبقے اور خواہشمند نوجوانوں کو ایسا تجربہ مل رہا ہے جو دنیا کے بہترین ریلوے نظام میں دستیاب ہے۔
نمو بھارت ٹرین کافی کامیاب ہے۔ امرت بھارت ٹرین بھی آنے والی ہے۔ ان دس سالوں میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
پچھلی حکومت کے بارے میں اشونی وشنو نے کہا کہ 2014 سے پہلے ریلوے کو دودھ دینے والی گائے کے برابر سمجھا جاتا تھا۔