لہسن کے پتوں میں وٹامن بی، وٹامن سی، میگنیشیم اور فاسفورس جیسے غذائی اجزاء کے ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
لہسن کے پتوں سے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے میں مدد ملتی ہےاور آپ کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
لہسن کے پتے کھانے کے بعد ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ اسے کھانے سے قبض اور گیس کے مسائل سے نجات ملتی ہے۔
لہسن کے پتوں میں میگنیشیم اور فاسفورس ہوتا ہے جو دل کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
یہ پتے بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی سطح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔
لہسن کے پتے وزن کم کرنے میں بھی بہت مدد کرسکتے ہیں۔
اس میں کم کیلوری اور فائبر کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ اسے کھانے کے بعد پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے۔
لہسن کے پتوں میں وٹامن سی، اینٹی آکسائیڈنٹس اور ضروری معدنیات پائے جاتے ہیں۔
اسے کھانے سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جس سے گھٹنے کے درد سے نجات ملتی ہے۔