کیا سبز آلو واقعی زہریلے ہوتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر پھیل رہی ہے کہ سبز آلو زہریلا ہے۔

جانئے اس سلسلے میں  امریکی سائنسدانوں میری میک ملن اور جیسی تھامسن نےکیا کہا ہے

تحقیق کے بعد انہوں نے بتایا کہ آلو کا سبز ہونا اس کے مہلک ہونے کی علامت نہیں ہے۔

روشنی میں رکھے ہوئے آلو کلوروفیل پیدا کرتے ہیں جس سے ان کا رنگ سبز ہو جاتا ہے۔

لیکن آلو کو سبز رنگ سولانائن نامی زہریلے مادے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بیگن، ٹماٹر اور کچھ بیری کے پودوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

اگر آلو سخت ہو تو کوئی حرج نہیں لیکن اگر خراب ہو جائے تو اس سے سولانین پیدا ہوتا ہے۔

اگر آلو سکڑ گیا ہو یا پھوٹ گیا ہو تو اسے بالکل نہ کھائیں۔

ایسے آلو کھانے سے فوڈ پوائزننگ ہوسکتی ہے اور کچھ صورتوں میں موت بھی ہوسکتی ہے۔