حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے حج کے اخراجات کی پہلی قسط اور اصلی پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔
ریاستی حج کمیٹیوں اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کی گئی درخواستوں کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی (آئی۔ آر۔ ایس) نے جو ان دنوں حج 2024 کے انتظامی امور کے سلسلے میں مکہ معظمہ میں ہیں۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ بڑی تعداد میں عازمینِ حج پہلی قسط جمع کرچکے ہیں۔
بقیہ عازمین سے گزارش ہے کہ مقرہ تاریخ تک زرمبادلہ کی رقم اور اصل پاسپورٹ بمہ مطلوبہ کاغذات ضرور جمع کر دیں ورنہ سیٹ منسوخ ہو جائے گی۔
لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے مزید اپیل کی کہ ویزے کی حصولیابی اور دیگر انتظامات وقت پر مکمل کرنے کے لیے بنائے گئے نظام الاوقات پر ضرور عمل کریں۔
معلومات اور دشواری کے حل کے لیے صرف حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ اور ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابطہ کریں یا حج کمیٹی آف انڈیا کے ہیلپ لائن نمبر 022- 22107070 پر رابط کریں۔
واضح رہے کہ امسال سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے بھارت کو 1.75 لاکھ عازمین کے کوٹہ دیا ہے