مناسک حج کا آج سے آغاز ہوچکا ہے۔ لبیک الہم لبیک کی صداؤں کے ساتھ پوری دنیا سے عازمین حج کے مناسک اداکررہے ہیں۔
عازمین کل وقوف عرفہ کے لئے جائیں گے ۔
آج کی رات عازمین منیٰ میں گزاریں گےاورتمام نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت ادا کریں گے ۔
عرفات میں قیام کے بعد مزدلفہ جائیں گے۔اورمغرب و عشاء کی نماز کی ادائیگی کے بعد پھر منی ٰآجائیں گے جہاں رمی جمارکرینگے ۔
عرفات میں قیام کے بعد مزدلفہ جائیں گے۔اورمغرب و عشاء کی نماز کی ادائیگی کے بعد پھر منی ٰآجائیں گے جہاں رمی جمارکرینگے ۔
عازمین حج کی سہولت کے لئے سعودی حکومت کی جانب سےسکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب میں گزشتہ ایک ماہ سے فرزندان توحید لبیک اللھم لیبک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مقدس فریضہ حج کے عزم کے ساتھ جوق درجوق حرمین پہنچ رہے ہیں ۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سلطنت کو بیرون ملک سے تقریباً ۱۵ لاکھ عازمین حج پہنچ چکے ہیں۔
سعودی حکام کی ہدایت کے مطابق منیٰ میں ازدھام سے بچنے اور حجاج کرام کے تحفظ کے لیے انھیں قبل از وقت ہی ان کی جائے قیام عمارتوں سے بسوں کے ذریعے منیٰ کی جانب روانہ کیا گیاہے۔
حجاج کرام اپنے مکتب کی ہدایت کے مطابق 12 ذی الحج کو غروب آفتاب سے قبل منیٰ سے واپس جاسکتے ہیں یا 13 ذی الحج کی رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔