لیموں کھانے کے فوائد

لیموں میں سائٹرک ایسڈ پوٹاشیم اور فلیوونائڈز عناصر پائے جاتے ہیں۔

لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچاتےہیں۔

لیموں میں موجود وٹامن سی شوگر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو اکثر پیٹ کے مسائل ہوتے ہیں، ایسی صورتحال میں روزانہ صبح خالی پیٹ لیموں پانی پی کر اپنا میٹابولزم درست کر سکتے ہیں۔

لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرنے اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

لیموں پوٹاشیم کا ایک بڑا ذریعہ ہے، ایک ضروری عنصر جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

لیموں میں پیکٹین فائبر ہوتا ہے جو ایک حل پذیر فائبر ہے۔ یہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے۔

لیموں میں موجود وٹامن سی انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

لیموں میں موجود وٹامن سی اہم غذائیت ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

مزید اسٹوریز کے لئے یہاں پر کلک کریں