ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کھانے کے فائدے
ناشتے میں انڈوں کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کے کچھ فوائد یہ ہیں۔
انڈے کھانے سے ہائی ڈینسٹی لیپوپروٹین (ایچ ڈی ایل) کی سطح بلند ہوتی ہے جسے ’اچھا‘ کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے۔
انڈوں میں وٹامن اے بھی زیادہ ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
یہ یادداشت برقرار رکھتا اور ہماری دماغی صحت بہتر کرتا ہے۔
انڈا ایک طاقتور غذا ہے جو پروٹین اور چربی دونوں کا شاندار مجموعہ ہے۔
یہ آپ کے وزن میں کمی کے سفر میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق، چھ ہفتوں تک ایک دن میں دو انڈے کھانے سے ایچ ڈی ایل کی سطح میں 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔
انڈوں میں پایا جانے والا ایک ضروری غذائی جزو ہے جو دماغ کی نشوونما اور افعال کو متحرک کرتا ہے۔