ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے یہ اقدامات کریں

 تیز دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں خاص طور پر دوپہر 12.00 بجے سے 3.00 بجے کے درمیان۔

 ہلکے رنگ کے، ڈھیلے ڈھالے اور سوتی کپڑے پہنیں۔

دھوپ میں نکلتے وقت اپنا سر ڈھانپ کر رکھیں۔ اس کے لیے کپڑے، ٹوپی یا چھتری کا استعمال کریں۔

پانی مناسب مقدار میں اور وقفے وقفے سے پیتے رہیں۔

سفر کے دوران ہمیشہ پانی اپنے ساتھ رکھیں۔

اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے گھریلو مشروبات جیسے ORS ، ناریل کا پانی، لسی، چاول کا پانی، لیموں پانی، چھاچھ، آم کا پنا وغیرہ استعمال کریں۔

 ریڈیو، ٹی وی اور اخبارات کے ذریعے مقامی موسم اور درجہ حرارت کے بارے میں معلومات رکھیں۔

اگر آپ کو کمزوری، چکر آنے یا بیمار محسوس ہونے پر تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

 اپنے گھر کو ٹھنڈا رکھیں، پردے، شٹر وغیرہ کا استعمال کریں۔