کس طرح پانی پینا زیادہ فائدہ مند ہے
جدید طرز زندگی میں اکثر لوگ گلاس کی بجائے بوتل سے پانی پینا پسند کرتے ہیں۔
اکثر لوگ کھڑے ہوکر پانی پیتے ہیں، حالانکہ ایسا کرنا صحت کے لئے اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
آیوروید کے ایکسپرٹ کا خیال ہے کہ کھڑے ہو کر یا لیٹ کر پانی پینا ہمارے نظام انہضام کو خراب کر سکتا ہے اور پیٹ سے متعلق مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
صحیح پوزیشن میں پانی نہیں پینا آپ کی صحت کو خراب کر سکتا ہے اور آپ کئی سنگین بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس سے بچنا چاہئے۔
لکھنؤ کے آیورویدک کالج اور اسپتال کے آیورویدچاریہ ڈاکٹر سرویش کمار کے مطابق سبھی لوگوں کو بیٹھ کر گلاس سے آہستہ آہستہ پانی پینا چاہئے۔
کھڑے ہو کر پانی پینا گردوں، پھیپھڑوں سے لے کر ہاضمے تک کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
اگر آپ کو گردے سے متعلق کوئی پریشانی ہے تو کھڑے ہو کر پانی پینے کی غلطی نہ کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کے گردوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آیوروید میں آرام سے بیٹھ کر آہستہ آہستہ پانی پینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
.