ملائیکہ اروڑہ نے بتائی 1998 میں ارباز خان سے شادی کرنے کی بڑی وجہ
ملائیکہ اروڑہ ارجن کپور کے ساتھ اپنے رومانٹک انداز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔
کبھی ان کی شادی کی افواہیں آتی ہیں تو کبھی ملائیکہ کے حمل کے بارے میں اور اب اس دوران اداکارہ کے ارجن کپور سے بریک اپ کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔
حالانکہ بعد میں سنا گیا کہ یہ محض افواہ تھی اور ان کا رشتہ اب بھی پہلے جیسا ہی ہے۔
یہاں ہم ملائیکہ اور ارباز خان کی بات کر رہے ہیں، جنہیں پہلی نظر کی ایک ملاقات میں ہی ایک دوسرے سے پیار ہوگیا تھا ۔
ارباز خان کی ملاقات 20 سال کی عمر میں ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے پیار کرنے لگے تھے۔
دسمبر 1998 میں ان کی شادی ہوئی اور نومبر 2002 میں ان کے پہلے بچے ارہان کی پیدائش ہوئی۔
جوڑے نے انٹرنیٹ پر اس وقت تہلکہ مچا دیا تھا جب وہ شادی کے 19 سال بعد الگ ہو گئے تھے۔
حال ہی میں ملائیکہ نے اپنے شو موونگ ان ود ملائیکہ میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ہی ارباز کو پرپوز کیا تھا۔
انہوں نے ارباز سے صرف اس لیے شادی کی تھی کیونکہ وہ اپنے گھر سے باہر نکلنا چاہتی تھیں۔
چند سال قبل ملائیکہ نے بتایا تھا کہ ان کے گھر والے نہیں چاہتے کہ وہ طلاق لیں۔
.