ہندوستان میں رہتے ہیں،  پھر بھی یہاں ووٹ نہیں دے سکتے یہ 9 اسٹارز

ساوتھ سے لے کر بالی ووڈ تک کے ستاروں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالا ہے۔

لیکن یہاں ہم آپ کو ہندوستان میں رہنے والی ان سلیبریٹیز کے بارے میں بتا رہے ہیں جو  ملک کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

عالیہ بھٹ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکتی ہیں، کیونکہ ان کے پاس ہندوستانی شہریت نہیں ہے۔ اداکارہ برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔

کٹرینہ کیف لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکتیں کیونکہ وہ برطانوی شہری ہیں لیکن انہیں ہندوستان سے شناخت ملی ہے ۔

جیکلین فرنانڈیز کے والد کا تعلق سری لنکا اور والدہ کا تعلق ملیشیا سے تھا جب کہ اداکارہ ہندوستان میں رہتی ہیں لیکن اب تک ان کے پاس یہاں کی شہریت نہیں ہے۔

عامر خان کے بھتیجے اور اداکار عرفان خان امریکہ کے ایک شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے پاس بھی ہندوستانی شہریت نہیں ہے۔

سنی لیون کے پاس کینیڈین ۔ امریکی شہریت ہے۔ وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں اور امریکی شہریت رکھتی ہیں۔ 

نورا فتیحی کا تعلق کینیڈا-مراکش کے پس منظر سے ہے۔ اداکارہ کی پرورش کینیڈا میں مراکشی والدین کے یہاں ہوئی۔

نرگس فاخری کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔ انہیں کسی بھی ہندوستانی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔

اداکارہ کلکی کوچلن ہندوستان میں پیدا ہوئیں اور پرورش پائیں، اس کے باوجود وہ فرانسیسی شہریت رکھتی ہیں، ہندوستانی نہیں۔

الیانا ڈی کروز بالی ووڈ اور ساؤتھ دونوں سینما میں کام کرتی ہیں۔ لیکن ان کے پاس ہندوستانی پاسپورٹ نہیں بلکہ پرتگالی پاسپورٹ ہے اور ان کے پاس اسی ملک کی شہریت بھی ہے۔